
ترجمان سپارکو کے مطابق سورج سے خارج ہونے والے مواد اور توانائی کی وجہ سے جیو مقناطیسی طوفان زمین کے راستے پر۔ سیٹلائٹس، پاور گرڈ، خلائی اسٹیشن خطرے میں، انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد نے سورج کی سطح کی خصوصی تصاویر جاری کر دیں ۔3 کورونل ماس ایجیکشنز فی الحال سیارہ زمین کے راستے میں ہیں، ترجمان سپارکو، پہلے دو ایم کلاس سولر فلیئرز 7 اگست کو جاری ہوئے، ابتدائی سی ایم ایز نسبتاً معمولی تھے، لیکن تیسرا X1.3-کلاس سولر فلئیر ان سے کہیں زیادہ طاقتور ہے، سورج کی سطح سے مزید ایم-کلاس فلیئرجاری ہوئے ہیں، سورج کی سطح سے اٹھنے والے پلازمہ اور مقناطیسی لہروں کے اثرات اگلے تین سے چار دن تک زمین پر آنے کی توقع ہے، کرہ ارض کو شمسی طوفان کا خطرہ ہے ، جیسے ہی سورج اپنی سرگرمی کے عروج پر پہنچتا ہے، زمین سے ٹکرانے والے طوفان سے متعلقہ خطرات میں بھی سامنا ہوتا ہے ، شمسی طوفان کے نتیجے میں ریڈیو بلیک آؤٹ، غیر فعال سیٹلائٹ کے ساتھ سیلولر فون اور جی پی ایس نیٹ ورک شدید متاثر ہوتا ہے