
اکثر اوقات آپ نے دیکھا ہو گا کہ اولمپکس میں جیت کے بعد اتھلیٹ گولڈ میڈل کو اپنے دانتوں سے دباتے نظر آتےہیں ۔کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایسا کیوں ہے ۔
دراصل پہلی بار اولمپکس میں سونے کے ہی گولڈ میڈیل دیے گئے تھے ،اس کے بعد گولڈ میڈیل سونے کے آنا تو بند ہو گئے لیکن یہ ٹریڈیشن اب بھی چل رہی ہے ۔
دراصل پرانے زمانوں میں کرنسی گولڈ کی ہوتی تھی ،اوراس وقت تک گولڈ کو چیک کرنے کے لیے کوئی مشین نہیں تھی ۔تو کاروباری حضرات گولڈ کو چیک کرنے کے لیے دانتوں سے دباتے تھے جس سے اس کی پیورٹی چیک کی جاتی تھی ،گولڈ دوسری دھاتوں کی نسبت ایک کمزور دھات ہے جو دانتوں سے دبانے سے دب جاتی ہے ،چاہے اب گولڈ میڈل گولڈ کا نہیں لیکن روایت اب بھی برقرار ہے ۔