اولمپئن ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پرکتنا ٹیکس لگے گا
ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا ، ترجمان ایف بی آر کے مطابق اولمپئن ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر انکم ٹیکس یا ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا۔۔۔ انکم ٹیکس قوانین میں اولمپک کھیلوں میں حاصل کئے گئے انعامات پر ٹیکس کا ذکر نہیں ہے ۔۔۔ ارشد ندیم قومی ہیرو ہے اس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔۔۔ترجمانکے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 156 کے تحت پرائز بانڈ، لاٹری کے تحت حاصل کئے گئے پرائز پر ٹیکس ہے۔۔۔ کوئز مقابلوں میں حاصل کئے گئے انعام اور کمپنیوں کی طرف سے دیئے گئے سیل پروموشنز پر ٹیکس ہے ۔۔