
تاریخ میں سب سے لمبی جیولین تھرو 104.80 میٹر کی ہے ۔۔۔یہ تھرو Uwe Hohn نے 1984 میں کی ۔
اتھیلٹکس کی تاریخ میں Uwe Hohn کی 104.80 میٹر کی تھرو کو غیر معمولی تاریخی سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جا رہا ہے ۔
یہ کارنامہ 20 جولائی 1984 کو مشرقی جرمنی کے ایک ایونٹ میں پیش آیا تھا۔جب Uwe Hohn نے اس وقت تھرو کیا جب جیولن کے ڈیزائن اور تھرو کی تکنیک میں تبدیلیاں جاری تھیں۔
اتھلیٹ کی یہ تھرو نہ صرف عالمی ریکارڈ بنی بلکہ اٹھیکٹس کی دنیا میں ایک اہم موڑ بھی ثابت ہوئی ۔اس وقت جیولن اس طرح کے ڈیزائن میں تھا کہ اس کی اڑان بہت دور تک تھی اور اس کی حرکت بھی غیر مستحکم تھی ،اسے کنٹرول کرنا بھی مشکل تھا۔
اس ریکارڈ کے بعد کھیل کے قوانین اور جیولن کے ڈیزان میں خاطر خواہ تبدیلی کی گئی ، تاکہ اس طرح کی غیر متوقع تھروز کو روکا جا سکے اور کھیل کو محفوظ اور منصفانہ بنایا جا سکے۔۔
۔ 1986 میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن نے جیولین کے وزن اور ڈیزائن کو تبدیل کر دیا تاکہ اسے ہوا میں زیادہ مستحکم بنایا جا سکے۔ ان تبدیلیوں کے بعد، Hohn کا ریکارڈ ایک ناقابل شکست بن گیا، کیونکہ نئے قوانین کے تحت اتنی لمبی تھرو ممکن نہیں رہی۔