
ڈھاکہ ۔بنگلہ دیش میں احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ۔۔ عوامی لیگ کے کارکنوں نے اپنی رہنما اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس کے دوران کارکنان اور فوجیوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔یہ احتجاجی ریلی گوپال گنج کے علاقے میں نکالی گئی۔ کارکنان حسینہ واجد کی واپسی اور حکومت بحال کرنے کے نعرے لگا رہے تھے۔
ریلی کے شرکا جب بس سٹینڈ تک پہنچے تو وہاں موجود فوجی اہلکاروں نے انھیں روکنے کی کوشش کی۔جس پر عوامی لیگ کے کارکنان اور فوجیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ جس کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔مشتعل ہجوم نے فوجی گاڑی کو بھی نذر آتش کردیا جبکہ دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔