نیرج اور منو کے درمیان رومانوی تعلقات ۔۔ کیا حقیقت کیا فسانہ ؟؟؟
بھارت کے گولڈن بوائے نیرج چوپڑا اور اور گولڈن گرن منو بھاکر کے درمیان ممکنہ رومانوی تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔
دونوں ایتھلیٹس کے درمیان رومانوی تعلقات کے چرچے اس وقت شروع ہوئے جب اولمپکس کے بعد بھارت میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں نیرج اور منو کو گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے بات کرتے دیکھا گیا، اس موقع پر نیرج نے منو بھاکر کی والدہ سے بھی باتیں کیں۔
لیکن منو بھاکر کے والد رام کشن نے شادی کی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوءے کہا کہ ان کی بیٹی کی ابھی شادی کی عمر نہیں۔
رام کشن نے منو بھاکر کی ماں اور نیرج کے درمیان خاندانی تعلق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اسٹار جیولین تھرو کو اپنا بیٹا سمجھتی ہیں۔
ادھر نیرج چوپڑا کے چچا نے بھی ایتھلیٹ کی شادی سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیرج کی ذاتی زندگی کے بارے میں کوئی بھی بڑی خبر صحیح وقت پر منظر عام پر لائی جائے گی۔