
سلمان فاروقی
کراچی کے رہائشی علاقے ڈیفنس میں بہنوں کے سامنے موٹر سائیکل سوار کو تشدد بنانے والے ملزم گرفتار کر لیا گیا۔۔۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے موٹر سائیکل گاڑی کو کراس کرنے پر غصے میں آ گیا اور موٹر سائیکل سوار کو اتار کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر وہیں عدالت لگا لی ۔اور سلمان فاروقی نامی شخص نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک کلک کریں
https://www.facebook.com/61558673023049/videos/703140845992181
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کی بہن بھی بار بار منتیں کرتی نظر آ رہی ہے ۔کہ اس کے بھائی کو چھوڑ دیا جائے ۔لیکن منت سماجت کے باوجود ملزم سلمان فاروقی نے موٹرسائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔ ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا کے مطابق ملزم سلمان فاروقی کو گذری تھانہ منتقل کردیا گیا۔