
راولپنڈی ۔۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فوج فیض سے تفتیش کررہی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے ۔لیکن پھر یہ سب کا احتساب کریں ،
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آئی بی کی رپورٹس تھیں موجودہ اسپیکرپنجاب اسمبلی ہروقت جنرل باجوہ کے پاس بیٹھے رہتے تھے ۔ جنرل باجوہ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے کہنے پرجنرل فیض کو ہٹایا تھا۔ جنرل فیض حمید کو ہٹانے پر میری جنرل باجوہ سے سخت تلخ کلامی ہوئی تھی،
انہوں نے کہا کہ وزیردفاع نے جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کی بات کر کے میرے موقف کی تائید کی ہے،
سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلہ پرعمل نہ کرکے یہ آئین کی تیسری مرتبہ خلاف ورزی کریںگے پی ٹی ائی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اورآئین کی خلاف ورزی پرمیں پارٹی کوابھی سے تیارکررہا ہوں،