
سلام أباد۔۔
اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود سے ملنے والی خاتون کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ مقامی شہری تمیز الدین پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون غیر ملکی نہیں ہے۔خاتون کا نام فروا کیانی ہے اور راولپنڈی کی رہائشی ہے۔ خاتون اردو اور پھٹواری بول لیتی ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون تاحال بیان دینے سے انکاری ہے ۔ خاتون نے ابتدا میں بیلجئم کی رہائشی بتایا۔ سفارت خانے نے خاتون کی شہریت کی تصدیق سے انکار کر دیا۔ خاتون کی ٹریول ہسٹری بھی معلوم نہ ہو سکی۔ بیان دینے پر کہتی ہے مجھے نیند آئی ہے۔ مجھے کچھ پتہ نہیں۔
ادھر گرفتار شخص نے بیان دیا ہے کہ چندروز قبل بارش کے باعث خاتون اس کے گھر ائی۔ اس نے خاتون کو گھر کے کپڑے فراہم کئے۔ بعد میں خاتون کو تھانہ وومن پولیس میں چھوڑ کر آیا تھا۔ خاتون کو کس نے باندھا اور گلی میں پھینک کر گیا معلوم نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو پولیس نے لاوارث ہونے کی بنا پر ایدھی ہوم چھوڑا۔