
ڈیجیٹل میڈیا کا خوبصورت ترین جوڑا۔۔عفرہ اور شاہ رخ نے خوشگوار ازدواجی زندگی کے چند سال بعد ہی اپنی راہیں جدا کرلیں ۔
عفرہ نے انسٹاگرام پر شاہ رخ سے طلاق کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ۔
عفرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اس طرح کا اعلان کرنا پڑے گا لیکن میں یہ اعلان کرنا چاہوں گی کہ میں نے اور شاہ رخ نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔’
عفرہ نے طلاق کی وجہ کو خفیہ رکھتے ہوئے مزید لکھا کہ ’یہ فیصلہ انتہائی مشکل تھا اور اس پر عمل کرنے میں وقت لگا۔میں اس معاملے کی تفصیلات پر بات نہیں کرنا چاہوں گی اور اگر ہماری صورتحال کے بارے میں کوئی غلط مفروضے نہیں بنائے جاتے ہیں تو میں واقعی اس کی تعریف کروں گی’۔
عفرہ نے شاہ رخ کیساتھ اچھے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ’میں ان اچھے وقتوں کے لیے شکر گزار ہوں جو ہم نے برسوں کے دوران شیئر کیے ہیں اور میری خواہش ہے کہ ہم دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھیں اور اپنی انفرادی خوشی حاصل کریں۔’
یاد رہے کہ عفرہ اور شاہ رخ کی پہلی ملاقات 2018 میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جہاں شاہ رخ نے عفرہ کو پہلی ہی نظر میں دیکھنے کے بعد پسند کرلیا۔