
روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازم روانہ ہونگی۔حج 2024 فلائٹ آپریشن شروع ہونے میں 5 دن باقی رہ گئے۔۔پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے۔۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ جائیں گی۔ زیادہ تر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی۔۔۔اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہونگے۔۔اسکے علاوہ کراچی سے 02 پروازوں کے ذریعے 330 ۔۔۔لاہور سے 03 پروازوں کے ذریعے 670 ۔۔۔ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 جبکہ سیالکوٹ سے 151 عازمینِ کرام سفر حج کا آغاز کریں گے۔۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی جبکہ ۔۔سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہوگی۔۔ 259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔۔۔حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گا۔۔۔