
بھارت کی فلم نگری میں بڑے بڑے لیجنڈری ایکٹر آئے مگر سلمان خان کے جیسا سٹار ڈم کسی اور سٹار کے پاس نہیں ہے ۔ شاہ رخ عامر بھی ہندوستان کی عوام میں اتنے مقبول نہیں ہیں جتنی مقبولیت سلمان خان کی ہے۔!!
سلمان خان کو اپنے کیرئیر کے سٹارٹ میں کوئی سٹرگل نہیں کرنی پڑی۔ اپنے کیرئیر کی دوسری فلم میں نے پیار کیا ہے۔ 1989 میں سلمان خان کو سپر سٹار بنا دیا تھا۔ اس مووی کے گانے اور وہ مووی آج بھی کلٹ کلاسک مانی جانی ہے۔ ۔۔
سلمان خان کے کیرئیر میں اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں مگر سلمان خان تین چانس کے ساتھ آج سٹار ڈم میں سب سے آگے ہے ۔۔
میں نے پیار کیا ہے نے سلمان خان کو پہلی بار سٹار بنایا۔
پھر کیرئیر ڈول رہا تھا محبت میں ناکامی عدالتوں میں کیس چل رہے جیل ہونے والی تھی۔
اس وقت سلمان کو دوسری بار سٹار بنایا۔
تیرے نام نے اس وقت کی مووی جو آج بھی کلٹ کلاسک میں شمار ہوتی سلمان خان کے ہئیر اسٹائل سے لےکر اس مووی کی کہانی نے کئی بڑے ذہنوں کو متاثر کیا۔ وہ ٹرینڈ سیٹ مووی تھی اس مووی کے غنڈے والے کردار سے متاثر ہو کر بہت سی فلمیں بنائی گئی ۔۔ پھر کچھ عرصہ بعد پھر سے کیرئیر ڈول گیا۔ اور فلمیں لگاتار فلاپ جا رہی تھی۔ پھر سلمان خان کووانٹڈ نے سپر سٹار بنا دیا ۔۔ اس کے بعد تقریباً سلمان خان کی ہر مووی سو کروڑ کلب میں گئی ۔۔گھٹیا سے گھٹیا فلم بھی سو ڈیڑھ سو کروڑ سکون سے پار کر جاتی۔
اس بات کی کسی کو پرواہ نہیں ہوتی تھی۔ کہ فلم کی کہانی گھٹیا ہے یا سلمان خان کو ایکٹنگ کرنی نہیں آتی ۔۔ سلمان خان انڈسٹری کا سچ میں بھائی جان ہے جس نے تیکھی نظر سے سلمان کو دیکھا وہ پھر چاہے کتنا اچھا ایکٹر کیوں نہ ہو اسکا کیرئیر ختم شد۔
فلمی شائقین کو یاد ہو گا جب ویویک اوبرائے کی ساتھیا مووی آئی تو لوگ اسے اگلی جنریشن کا شاہ رخ کہنے لگے تھے۔ مگر اس بیچارے سے غلطی ہو گئی کہ اس نے سلمان خان کی سابقہ معشوق ایشوریا رائے کے ساتھ راہ رسم بڑھائے اور سلمان خان اسکا کیرئیر کھا گیا۔
شاہ رخ کی پٹھان مووی میں تین چار سو کروڑ کی کولیکشن صرف سلمان کی انٹری کی وجہ سے ہوئی ۔۔ اب بھی کچھ عرصے سے سلمان کی فلمیں کچھ خاص متاثر نہیں کر رہی تو اب چوتھی اننگز کے ساتھ سلمان پھر سے کم بیک کرنے والے ہیں انکے آنے والے پروجیکٹس بہت قابل ڈائریکٹر کے ساتھ ہیں
امید ہے سلمان اب سو کروڑ کلب چھوڑ کر ہزار کروڑ کی روایت شروع کریں گے ۔۔۔ سلمان کی سب سے فیورٹ مووی وانٹڈ میری نظر میں کمال ہے۔ اس مووی میں اس بندے کی سکرین پریزنٹ کمال درجے کی تھی۔ اور اس فلم کے جتنا پیارا سلمان کسی اور فلم میں نہیں لگا۔