
آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے گلیشیئر سے 9 برس قبل لاپتہ ہونے والے تین پاکستانی کوہ پیماؤں کی لاشیں اصل حالت میں برآمد ..
وادی نیلم میں سروالی چوٹی سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ تین کوہ پیماؤں کی لاشیں نو سال بعد مل گئی ..
اگست 2015 میں تین کوہ پیما سروالی چوٹی سرکرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے ..
حادثہ کے نوسال بعد تینوں کوہ پیماؤں کی لاشیں گلیشئر سے ملی ہیں ..
تین کوہ پیماوں کی شناخت عمران جنیدی ، عثمان خالد اورخرم راجپوت کے نام سے ہوئی ہے ..
وادی نیلم کی 20,755 فٹ بلندسروالی چوٹی کو آج تک سر نہیں کیا جا سکا ..