
معروف فلم اور میوزک ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔انہوں نے حال ہی میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام بھی تبدیل کر لیا۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنا نام محمد رکھا ہے۔اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسجد بنوہ کے سامنے اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر دلچسب تبصرے بھی کیے۔کچھ لوگوں نے انہیں ویلکم بھی کیا