
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو زیر صدارت اجلاس میں آن لائن بلڈنگ پلان اپرول سسٹم کے بارے میں ممبر ٹیکنالوجی نے بریفننگ دی ۔انہون نے کہا کہ یکم ستمبر 2024 سے بلڈنگ پلانز کی منظوری کو آن لائن کر دیا جائے گا۔
اس سسٹم کے تحت شہری گھر بیٹھے اپنے گھروں کے نقشے منظور کروا سکیں گے اور اپنے کیس کے حوالے سے سٹیٹس بھی آن لائن معلوم کر سکیں گئے۔ اس آن لائن سسٹم کے تحت آرکیٹکٹس رجسٹرڈ کیے جائیں گے۔ آن لائن سسٹم کے بارے میں سی ڈی اے کے عملہ کو ٹرینگ دی جائے۔ سی ڈی اے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔