
پارلیمنٹ ہاوس میں چوہوں کی انٹری ۔۔ اراکین کی نیندیں اڑگئیں ۔۔سی ڈی اے نے چوہوں کو پکڑنے کے لیے 12 لاکھ سے زائد کا بجٹ مختص کردیا ۔۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کی سیلنگ کی وجہ سے چوہوں کی بھرمار ہے جو رات کے اوقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں میں گشت کرتے ہیں ۔ کئی دفاتر میں چوہوں نے اہم دستاویزات کتر دیں۔ اب سی ڈی اے نے چوہوں کو پکڑنے کے لیے 12 لاکھ سے زائد کا بجٹ مختص کردیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ چوہے پکڑنے والی شکاری بلیاں لائی جائیں گی جبکہ جالی لگی خصوصی کڑکیاں بھی استعمال کی جائیں گی،