
مظفرآباد۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ ۔۔۔ کنزا بتول
چئیرمین ڈیموکریٹک حریت فرنٹ چوہدری شاہین نے مظفرآباد میں جے کے جرنلسٹ فورم کے آفس کا دورہ کیا۔جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے قیام پر صدر،جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران و ممبران کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر چوہدری شاہیں کا کہنا تھا کہ مسلہ کشمیر کے حل کیلئے خون کے آخری قطرہ تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری استصواب رائے کا حق چاہتے ہیں، اقوام عالم کو مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے،
انہوں نے کہا کہ بھارت کے بدنام زمانہ جیلوں میں حریت قیادت اور نوجوان قید ہیں۔ ہم بے گناہ کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا فیفتھ جنریشن وار میں داخل ہو چکی ہے ہمارے نوجوان سوشل میڈیا کا درست استعمال کریں سوشل میڈیا کے زریعے پوری دنیا میں بھارتی مظالم کو اجاگر کریں۔
ایک سوال کے جواب پر چوہدری شاہین نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے حل کیلئے ہمیں کانفرنس اور مختلف قسم کے سیمینار کا انعقاد کر کے نوجوان نسل کو مسلہ کشمیر کی اہمیت و افادیت سے اگاہ کرنا ہو گا۔
5اگست 2019 کے بعد مسلہ کشمیر کی اہمیت میں اضافہ ہو چکا ہے۔ بھارت نے ایک سازش کے تحت کشمیر کی ڈیموگرافی چینج کرکے کشمیر کے غیور بیٹوں کو چیلنچ کیا۔ کشمیری عوام نے بھارتی بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے۔کشمیری عوام آزادی کے سوا کسی اوپشن کو قبول نہیں کرتے۔