
شہباز سرکار کا عوام پر ایک اور بڑا وار ۔۔ بجلی صارفین سے ماہانہ فکس چارجز کی وصولی شروع ۔۔۔ ہر بل پر 200 سے1000 روپے اضافی چارجز عائد کردی گئی۔ گھریلو بجلی صارفین پر جولائی سے بلوں میں اضافی بوجھ عائد کر دیا گیا ہے ۔ تین سو ایک سے چار سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 200 روپے فکس چارجز شامل ہے ۔ چار سو ایک سے پانچ سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو 400 روپے اضافی چارج دینا پڑے گا ۔ پانچ سو ایک سے چھ والے صارفین کو 600 روپے جبکہ چھ سو ایک سے سات سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 800 روپے فکس چارجز شامل ہونگے ۔ سات سو یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والوں کو ماہانہ 1000 روپے اضافہ دینا پڑے گا۔۔ کمرشل صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا