
کراچی ۔۔ کراچی کے علاقے کارساز میں باپ بیٹی کی موت کی ذمے دار ملزمہ نتاشا نے پہلے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری پھر دونوں کو روندتے ہوئے گاڑی سے گاڑی ٹکرا دی
ڈی آئی جی کے مطابق واقعہ ملزمہ کی غفلت کے باعث ہوا ڈی۔ ملزمہ کے پاس پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس نہیں ۔ پولیس غیر ملکی لائسنس قبول نہیں کرتی ہے ۔
پولیس کے مطابق تھانے میں بھی نتاشا کے اٹھنے بیٹھنے میں ایک خاص رویہ تھا۔ ان کی شراب نوشی اور شوہر کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آچکی ہیں
پولیس کے مطابق مقدمے میں دیت کی شق بھی ہوگی مقدمہ قتل بالسبب کے تحت درج ہوچکا ہے
عینی شاہدین کے مطابق ملزم فرار ہوسکتے تھے لیکن عوام نے انہیں گھیر لیا۔ جس کے بعد رینجرز وہاں پہنچ گئے