
اسلام آباد ۔۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے بتایا کہ بینکوں کے ساتھ ملکرای بائیکس پیکج تیار کیا جارہا ہے، پاکستان میں اس وقت 22 ملین موٹر سائیکل ہیں۔ آلودگی کے حوالے کیلئے سب سے بڑا چیلنج ٹو اور تھری ویلرز ہیں۔ ای بائیکس کیلئے بیٹری سویپ سسٹم بنانا ہے۔ حکومت مینوفیکچررز کو ای بائیکس بنانے کیلئے قائل کررہی ہے۔ چین بیٹری دینے کیلئے تیار ہے مگر ٹیکنالوجی دینے کیلئے تیار نہیں