پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کا فیصلہ کس کے ہاتھ
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقررکر دیا گیا ۔۔۔ سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر 8 مئی کو سماعت ہوگی ۔۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ۔۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا ۔۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں ۔۔