
اسلام آباد…
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدر کہتے ہیں تحریک انصاف کو مائنس کرنے کی کوششوں کی وجہ سے ملک میں شدت پسندی کو نئی سیاسی قوت مل رہی ہے ۔ ملکی مسائل کے حل کیلئے قومی حکومت تشکیل دی جائے۔ اس کے بعد نئے انتخابات کی طرف بڑھا جائے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کا پلان ناکام ہو چکا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت نے دو لاکھ شورٹی بانڈ پر مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اٹارنی جنرل سہولت فراہم کریں لیکن اٹارنی جنرل نے ہم سے ملنا تک گوارہ نہین کیا۔ آج ہم نے درخواست دائر کرنی تھی کہ ہمارا شورٹی بانڈ واپس کیا جائے
انہوں نے کہا کہ عدالت میں میری ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوئی ہے ۔میں نے ملکی معاملات پر ڈاکٹر عارف علوی سے گپ شپ کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو مینس کرنے کا پلان دو سال سے چل رہا ہے۔ ایسا کرنے سے پی ٹی آئی اور تگڑی ہو گئی کے