بلتکاریوں کے ہاتھوں ایک اور بھارتی خاتون بے آبرو

0

بھارت میں ایک اور خاتون کے ساتھ بلتکار ۔۔ 7 درندوں نے ہوس کا نشانہ بنایا

بھارت میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیسز میں خوفناک اضافہ ہورہا ہے ۔۔ حال ہی میں کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد ایک اور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہولناک کیس سامنے آ گیاہے ۔

بھارت کے شہر رائے پور میں’ رکشا بندھن‘ کے تہوار کے روز گاوں واپس لوٹتے ہوئے خاتون کو 8 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جن میں سے 6 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیاہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔

یہ خوفناک واقعہ پوسار کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب 27 سالہ طلاق یافتہ خاتون اپنے ایک جاننے والے کے ساتھ مینا بازار گئی ، جہاں سے واپسی پر خاتون کے ساتھی کے دیگر 7 دوستوں نے انہیں راستے میں روکا ، یہ تمام لوگ مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا منصوبہ بنا چکے تھے ۔

خاتون کے آشنا شخص اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے تالاب کے قریب ایک سنسان جگہ اغواء کر کے لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔خاتون ہوش آنے پر مقامی پولیس سٹیشن پہنچی اور اپنے ساتھ پیش آئے واقعہ کی تفصیلات بتائیں ۔

خاتون نے اجتماعی زیادتی کرنے والے تمام ملزمان کی شناخت پولیس کو دیں جو کہ اسی گاوں کے رہائشی تھے ، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا جس دوران 6 ملزمان کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.