
اسلام آباد میں جلسہ منسوخ ہونے پر ضلع ہنگو میں پی ٹی آئی رہنماوں نے اپنے ہی پارٹی قیادت کے خلاف احتجاج کرکے شدید نعرے بازی کی ۔ کارکنان نے گیڈر شپ نامنظور کے نعرے لگائے ۔ اس موقعہ پر ضلعی رہنماء سردار علی کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماوں نے پارٹی جلسے سے متعلق بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارکنان کو مجروح کیا۔ موجودہ پارٹی قیادت لیڈر شپ نہیں بلکہ گیدڑ شپ ہے۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ آئندہ کیلئے ہم گھروں سے نہیں نکلیں گے ۔وزیر اعلی علی امین گنڈاپور بھی کارکنان کی ترجمانی نہیں کر رہے۔ پارٹی جلسے میں جانے کیلئے نکلنے والے کارکنان احتجاج کے بعد واپس چلے گئے۔