
بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ اسلام آباد جلسہ ملتوی کرنے پرکارکنان میں غصہ ہے ، برا بھلا کہہ رہے ہیں پارٹی میں لڑائی ختم نہیں ہورہی ہیں ۔۔ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کیلئے پی ٹی ائی میں کوئی جگہ نہیں ۔۔مجھے پتہ ہے برے وقت میں کون سے لوگ چھوڑ کر گئے ۔۔ ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج معیشت ہے ،، اس سال تاریخ کی سب سے کم سرمایہ کاری ملک میں آئی ہے ۔۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی امدن نہیں ہے قرض بڑھ رہے ہیں ملک تباہی کی جانب جا رہا ہے سیاسی عدم استحکام اور دہشت گردی کا بڑھنا خراب معیشت کی سب سے بڑی وجہ ہیں فراڈ الیکشن کی وجہ سے ہم سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں دوسری جانب دہشت گردی بڑھ رہی ہے پہلے ہم پر ڈال رہے تھے کہ دہشت گردی ہمارے سیٹلمنٹ پلان کی وجہ سے ہو رہی ہے اب کہہ رہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی ہو رہی ہے ٹی ٹی پی دہشت ، کچے کی دہشت گردی ،
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں۔ دہشت گردی اور بڑھتے جرائم میں کون ملک میں سرمایہ کاری کرے گا خفیہ اداروں کو پی ٹی ائی ختم کرنے پر لگا دیا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں صوبائیت کا بہت بڑا خطرہ ہےبلوچستان دہشت گردی پر پنجاب میں احتجاج کروایا گیافیڈرل پارٹی صرف پاکستان تحریک انصاف ہے باقی ریجنل پارٹیاں ہیں نون لیگ اور پیپلز پارٹی اگر بوٹ کو عزت نہ دیں تو ختم ہو جائیں پی ٹی ائی ملک کی واحدجماعت ہے،جو چاروں صوبوں میں موجود ہے ہم عوام کو متحد کر سکتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں عوام کو اکٹھا کر سکتی ہیں فوج نہیں اگر ایسا ہوتا تو مشرقی پاکستان نہ ٹوٹتاملک کی واحد فیڈرل پارٹی کو کمزور کیا جا رہا ہے جو یہ فیصلے کر رہے ہیں انہیں ملک کی فکر نہیں بلوچستان کے جو اس وقت حالات ہیں ہماری کوشش ہونی چاہیے بلوچوں کو ساتھ لے کر چلیں ا
عمران خان نے سلام اباد جلسہ ملتوی کرنے پر کارکنان میں غصہ ہے برا بھلا کہہ رہے ہیں پارٹی میں لڑائی ختم نہیں ہو رہی ہیں باقی جماعتیں جلسے کر رہی ہیں ہمیں ایک بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا دینی جماعتوں کے احتجاج اور کرکٹ میچ کی وجہ سے جلسہ ملتوی کیا ملک میں انتشار نہ پھیلے یہ سوچ کر جلسہ ملتوی کیا برے وقت میں جو پارٹی چھوڑ کر گئے ان کے لیے پی ٹی ائی میں کوئی جگہ نہیں ہے مجھے پتہ ہے برے وقت میں کون سے لوگ چھوڑ کر گئے بہت کم ایسے لوگ ہیں جنہوں نے بہت مشکل وقت میں پارٹی کو مجبوری میں چھوڑا جو اچھے وقت میں فل ٹائم چارلیز تھے برے وقت میں پارٹی چھوڑ گئے ان کے لیے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں مین کسی کا نام نہیں لیتا جو سیدھا سادا پارٹی کو چھوڑ کر گئے ہیں ان کو واپس نہیں لوں گا جنہوں نے مشکل وقت گزارا اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے وہ تسلی رکھیں
بانی پی ٹی آئی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا وہ تمام لوگ جو سخت حالات میں انڈر گراؤنڈ چلے گئے سختیاں اور تشدد برداشت کیا ان کیلئے بہتر فیصلہ ہو گا میڈیا ٹاک کے دوران صحافیوں کے سوال کر نے پر ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل نے میڈیا نمائندوں کو سوال کرنے سے روکا بانی پی ٹی آئی کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کو منع کرنے کے باوجود جیل انتظامیہ نے صحافیوں کو سوالات کی اجازت نہ دی جبکہ ڈپٹی سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم ہے کہ آپ پریس کانفرنس اور میڈیا سوال نہیں کر سکتا ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فیئر ٹرائل میرا حق ہے اور یہاں فیئر ٹرائل کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں جتنے حالات خراب ہو رہے ہیں اتنی سختیاں بڑھائی جارہی ہیں پارٹی لیڈرز اور وکلا سے ملنے نہیں دیا جاتا تیسرا ہفتہ ہے بچوں سے بھی فون پر بات نہیں کروائی جارہی ۔دوران سماعت عدالت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سماعت میں وقفہ بھی کرنا پڑا تھا