
اسلام آباد ۔۔۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کے کیس سماعت ہوئی اس دوران ڈاکٹر بابر اعوان نے کچے کے ڈاکوؤں کا معاملہ عدالت میں اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکوؤں نے یوٹیوب چینل بنا کر کہا کہ سبسکرائب کریں،
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جنوبی پنجاب و دیگر علاقوں کی صورتحال تو بڑی خراب ہے،کچے کے ڈاکوؤں کو ہم بچپن سے دیکھ رہے ہیں سن رہے ہیں۔
بعد ازاں اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس کے لیے کوشش کررہا ہوں ، ڈاکٹر صاحب کے لیے بھی احترام ہے، ہم تمام تر وسائل استعمال کررہے ہیں۔