
اسلام آباد ۔۔پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔رانا ثناءاللہ میرے ساتھ پارلیمنٹ میں ملے ۔کسی مسئلے کا حل مذاکرات کے بغیر نہیں نکل سکتا ۔اگر کوئی مذاکرات کیلئے تیار ہے تو اچھی بات ہے ۔ شہباز شریف پارلیمنٹ میں اسد قیصر، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملے ،پی ٹی آئی شہباز شریف کو جواب دیتی تو مذاکرات اس وقت شروع ہو جاتے،
محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑا ہوا ۔شہباز شریف نواز شریف کو مشورے نہ دیتے تو معاملات ٹھیک ہوجاتے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کو شناخت کرکے قتل کیا گیا ۔تحفظ دینا کس کی ذمہ داری تھی ان کو سزا ملنی چاہیے ۔ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا الائنس بنا ہے جو ملک میں آئین کی بالادستی چاہتا ہے. سیاستدان آئین کی بالادستی کے لیے اکھٹے ہو جائیں تو غیر آئینی قوتیں پیچھے ہٹ جائیں گی