ریڑھی بانوں کو نمبر پلیٹس الاٹ۔۔آزاد کشمیرانتظامیہ کا دلچسپ اقدام
میر پور ۔۔۔آزاد کشمیر میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں ہر ریڑھی اب نمبر کے ساتھ چلے گئی ۔۔ یہ علاقہ ہے میر پور ڈویژن کا چکسواری ۔۔۔
چئیرمین بلدیہ چکسواری نعیم حسین روپيال کی ہدایت پر ريڑھی بانوں میں بلدیہ کی طرف سے نمبر پليٹس تقسیم کر دی گئی ہیں۔
غیر مقامی ہونے کی صورت میں ريڑھی بان حضرات کے لیے تھانے کی رجسٹریشن مستقل پتہ سے کریکٹر سرٹیفیكيٹ اور مقامی شخص کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے ۔۔
چکسواری بازار میں ريڑھی بانوں کی تعداد کو بھی مختصر رکھا جائے گا۔ اسی طرح سے سبزی فروٹ کی گاڑیوں کی بھی رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔