
اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کا عزم ۔۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کئے گئے۔
راولپنڈی پولیس کے 450 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔۔ گرجا گھروں میں آنے والے شہریوں کو مکمل باڈی سرچنگ اور واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی۔۔ سینئر افسران ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں۔۔ گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے چھتوں پراسنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔