
سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے حوالے سے جھوٹی خبروں کا طوفان برپا ہوگیا ۔۔۔
قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو حالیہ کارکردگی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق جھوٹی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔
بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں چار اننگز میں صرف 64 رنز بنائے، جس سے ان کی فارم پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی کارکردگی کو لے کر مختلف میمز اور جھوٹے الزامات لگائے گئے، جن میں ان کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی شامل ہیں۔
ان افواہوں نے پیر کے روز اس وقت زور پکڑا جب ایکس ڈاٹ کام پر دو مختلف پوسٹس وائرل ہو گئیں، جن میں سے ایک بابر اعظم کے ہم نام اکاؤنٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ دوسری پوسٹ میں ایک پیروڈی اکاؤنٹ سے "خدا حافظ، ٹیسٹ کرکٹ” کے پیغام کے ساتھ ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیا گیا تھا۔