
راولپنڈی ۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے کہا ہے کہ آخری خارجی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات، داخلی سلامتی اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال دہشتگردوں کیخلاف 32ہزار173مختلف نوعیت کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران چار ہزار کے قریب آپریشن کیے گئے جن میں 90 فتنہ خوارج ہلاک ہوئے، آخری خارجی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نہ کسی جماعت کے خلاف ہے نہ کسی کی طرف دار ۔ پاک فوج کا سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ۔ فوج میں خود احتسابی کا نظام موجود ہے ۔ فیض حمید کیخلاف باضابطہ درخواست آئی ہے ۔