

وفاقی دارالحکومت میں عام شہریوں کے بعد صحافی بھی فراڈیوں اور نوسربازوں کے نشانے پر ہیں ۔۔ ایک ہفتے میں دو صحافی فراڈ اور ڈکیتی میں بڑی رقم اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔۔۔

چند روز قبل ڈان نیوزکے ساتھ منسلک رپورٹرعرفان سدوزئی کے ساتھ آن لائن فراڈ ہوا۔ نو سر بازوں نے عرفان کا واٹس ایپ نمبر ہیک کیا اور پھر واردات ڈال دی ۔ ان کے ساتھیوں اور عزیز و اقارب کو مسیج بھیجے ۔۔ بڑی رقم مانگی بعض دوستوں نے بڑی فراق دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عرفان کو مشکل میں سمجھتے ہوئے آن لائن رقم فراڈیوں کی جانب سے دیئے گئے نمبر یا اکاونٹ پر سینڈ کی ۔۔۔ چند گھنٹے بعد معلوم ہوا یہ عرفان نہیں بلکہ آن لائن فراڈ کرنے والے نوسر باز ہیں۔ اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی ۔۔عرفان سدوزئی کے کئی دوست اور عزیز رقم بھیج چکے تھے ۔۔ لاکھوں روپے کا فراڈ ہونے کے بعد جب مختلف گروپس میں عرفان سدوزئی کی جانب سے یہ پیغام جاری ہوا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہوگیا ۔ ان کا نمبر ہیک ہوگیا تب تک بہت دیر ہوچکی تھی ۔۔ کئی دوست لٹ چکے تھے ۔۔
اس آن لائن واردات کے بعد گزشتہ روز ایک اور صحافی کو ڈاکو پڑ گئے ،۔۔۔ ہم نیوز سے وابستہ نادر بلوچ کے ساتھ اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں واردات ہوئی ۔ نادر بلوچ کے ساتھ گزشتہ رات ایف سکس میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، ڈاکو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان، گاڑی کی چابیاں اور بٹوہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔
یہ ایک ہفتے میں دوسری واردات ہے جو شہر اقتدار جسے محفوظ ترین شہر سمجھا جاتا ہے پیش آئی ہے ۔۔ لوگوں کو خبردار کرنے والے ہی خبر بن گئے لیکن پولیس ابھی تک ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکے ۔۔
مسلسل دو وارداتوں کے باعث صحافیوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔ صحافیوں نے پولیس اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں وارداتوں میں ملوث ملزمان کو پکڑ کر ان کو قرار واقعی سزا دیں ۔۔۔