
پاکستان میں لائیو سٹاک کی ترقی میں یاک فارمنگ کی اہمیت، بڑے سینگوں اور لمبے بالوں والے یہ مویشی انتہائی سرد علاقوں میں زندہ رہ سکتے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں یاک کی کل آبادی 18000 ہے جس کی نسل کی حفاظت اور افزائش میں بہتری کے ذریعے نہ صرف خود کفالت حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ برآمدی صلاحیت کو بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔ سخت ماحول میں رہنے کے باعث یاک کا گوشت، دودھ اور اس سے حاصل ہونے والے دیگر اجزاء غذائیت اور صحت سے بھرپور ہوتے ہیں جن میں کولیسٹرول کی مقدار بھی انتہائی کم ہوتی ہے۔ یاک فارمنگ کی بدولت اعلیٰ معیار کا گوشت، دودھ اور دیگر اجزاء نہ صرف مقامی لوگوں کیلئے فائدہ مند ہونگے بلکہ برآمدات میں اضافے کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو بھی بہتر بنائیں گے۔