
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو پاک فوج نے ایک دن کے لیے اعزازی کیپٹن کے رینک لگا دیے۔یہ اعزاز ان کی کامیابیوں کے اعتراف پر لگائےگئے۔ اعزازی کیپٹن کے رینک لگانے کے لیے تقریب منعقدکی گئی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، آج یہ اعزاز ملنےکے بعد میں فخر محسوس کر رہا ہوں، یونیفارم پہن کر رینک لگا کر وہی خوشی محسوس کر رہا ہوں جیسی عالمی چیمپئن بننے پر ہوئی۔عامر خان کا کہنا تھا کہ آرمی ہمارا فخر ہے، پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
دوسری جانب عامر خآن کی اکیڈمی پچھلے کچھ عرصے سے زیر قبضہ ہے ،ایک معروف صحافی نے اس پر وی لاگ کرتے ہوئے بتایا کہ باکسنگ کے فروغ کے لے بنائے گئے رنگ پر ایف سی نے قبضہ کر رکھا ہے ۔
یہ اکیڈمی بنانے کے لیے عامر خان نے لاکھوں ڈالر اپنی جیب سے لگائے گئے ۔اس پر وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے اکیڈمی کو واگزارکرایا۔
video link