
جلسہ ٹائم اور روٹ پر عمل درآمد نہ کرنے پر انتظامیہ کی دھواں دار انٹری ۔۔۔۔۔۔26نمبر چنگی پرپولیس کے روکنے پر جلسہ شرکا نے پولیس وین پر پتھراو کر دیا۔آنسو گیس شیلنگ سے کارکنان منتشر ہو گئے،پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی ہوئی ،ادھر پولیس ایکشن میں آئی ۔۔۔ پولیس کے روکنے پر
جلسے کے شرکاء نے پتھراؤ کیا۔
پولیس کی جانب سے بھی پتھراوکے جواب میں شیلنگ کی گئی۔شیلنگ سے 26 نمبر کے اطراف پی ٹی آئی کارکنان منتشر ہوتے دکھائی دیے ۔۔۔۔۔پولیس ترجمان کے مطابق پتھراو سے ایس ایس پی سمیت اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔۔
پولیس اور شرکا میں کچھ دیر آنکھ مچولی چلتی رہی ،مزید فورس پہنچی تو حالات کو قابو میں کر لیا گیا ۔۔۔وزیر داخلہ نےآئی جی اسلام آباد سے واقع کی رپورٹ بھی طلب کر لی ۔ انتطامیہ نے ایف سی اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔۔۔
واضع رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے قیادت کو 7بجے تک جلسہ ختم کرنے اور جلسہ گاہ خالی کرنے کا کہا تھا ۔