

اسلام آباد کے مضافات میں سوئی گیس کی لائنیں تو بچھائی گئیں لیکن گیس کا نام و نشان تک نہیں ۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے جہاں عوام میں اضطراب پایا جا رہا ہے،وہیں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے علی پور میں صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس کی بندش معمول بن گئی۔۔۔
ابھی سردیاں شروع ہوئی نہیں پھر بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، گھریلو خواتین شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ہیں متعدد خواتین گھروں میں لکڑی جلا کر کھانے کا انتظام کرتی ہیں۔
علی پور کے رہائشی سید کامران شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث بچوں کا ناشتا تیار کرنا اور ان کو بروقت سکول بھیجنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔ انہوں ے مزید بتایا کہ صبح سویرے بچوں کے لیے باہر کا کھانا لانا پڑتا ہے جو بچوں کی صحت کے لیے بھی ٹھیک نہیں ۔
علی پور کے زیادہ تر رہائشیوں کے گھروں میں سوئی گیس کے میٹر تو لگے ہیں لیکن جو لوگ گیس سلینڈر استعمال کرنے کی سکت نہیں رکھتے وہ لکڑیوں پر کھانا بناتےہیں ۔
سید کامران شاہ نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے سوئی گیس کا میٹر لگوانے کے لیے صبح شام دفاتر کے چکر کاٹنے پڑے۔فیس بھی
بھری لیکن اسکے بعد بھی گیس کا نہ ہونا باعث اذیت ہے ۔
شہری حکومتی اقدامات سے نالاں نظر آتےہیں ،اور مذکورہ صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت وقت سے نالاں نظر آ رہےہیں