
پی ٹی آئی کے جلسے سے رہنماؤں کا خطاب..
*شیر افضل مروت کا جلسے سے خطاب*
کسی کا باپ پی ٹی آئی کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا.
آج کے جلسے میں نے ایک ضروری اعلان کرنا ہے،
ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے،
علی امین گنڈا پور اسکی تاریخ کا اعلان کریں گے،
فارم 45 کے لوگوں نے ہمیں طعنے دئیے کہ پنجاب میں جلسہ کر کے دکھاؤ،
ہم پنجاب میں داخل ہوں گے اور کے پی کے کے کم اذ کم 50 ہزار لوگ میرے ساتھ ہونے چاہیے،
چار سے پانچ دن کا راشن بھی اٹھانا ہے اگر راستے میں پیدل چلنا پڑا تو ہم چلیں گے۔
* *سینیٹر عون عباس بپی*
یہ اج کا جلسہ حکومت کے منہ پر تماچہ ہے راستے بند کر کہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہو عمران خان کی کال پر یہ نوجوان باہر نکلے ہیں
یہ نوجوان انقلاب لائں گے اپ نے جتنا دبانا تھا جتنا ڈرانا تھا کر چکے
اب اپکے خوف میں کوی نہیں اے گا
ہم پرامن پہلے بھی تھے جیل میں بیٹھا ہوا ہمارا ہیرو پرامن رہنے کی بات کرتا تھا اس نے ثابت کیا کہ وہ پرامن ہے اور پرامن رہنے کا درس دیتا ہے
مگر حقیقی آزادی کے لیے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اور فارم 47والوں سے ازادی اور اپنا مینڈیٹ حاصل کرنے کے لیے اپکو نکلنا ہو گا
ہمارے کارکنون نے ابی تک ایک اینٹ بھی نہیں توڑی آور اپ جتنا مجبور کریں گے یہ تحریک مضبوط ہو گی
میں یہ کہوں گا عمران خان کو رہا کریں اپکو ملک کا وقار اگر چاہے تو اب عمران خان کی رہائی کے علاوہ کوی دوسرا اپشن نہیں
عمران خان ایک ہمارا نہیں پوری مسلم دنیا کا اسلامی لیڈر ہے جسکو سب مانتے ہیں
سب جو مبارک باد دیتا ہوں اج کا جلسہ ابی شروع بھی نہیں ہوا تو کامیاب ہو گیا
حکومت سے کہوں گا راستے کھول دیں بوکھلاہٹ کا شکار مت ہوں
ہم نے کوی دھرنہ نہیں دینا کوی ریلی نہیں نکالنی جلسہ کرنا ہے،باقی سب کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو،
*بورے والا سے عائشہ نزیر جٹ خطاب*
ربیع الاول کا مہینہ ہے مبارک ثابت ہو گا عمران خان باہر ہو گا کنٹینرز لگا دیے پھر بھی عوامی سیلاب امڈ آیا ۔ عائشہ نزیر جٹ
فارم 47 کی جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں
*حماد اظہر کا جلسے سے خطاب*
میں نے آپ سے صوابی کے جلسے میں کہا تھا کہ ہم ںڑا اعلان کریں گے،پنجابیوں میدان لگنے لگا ہے تیار رہو،خون کے آخری قطرے تک کھڑے رہیں گےیہ تمام رکاوٹیں گواہیاں دے رہی ہیں کہ حکمران ہم سب سے خوفزدہ ہیں،یہ حکومت عدالتوں کو ہراساں کر کے قائم ہے،
اگر بانی پی ٹی آئی آئین پر یقین نا رکھتا تو کب کا تمہارا دھڑن تختہ ہو چکا ہوتا ھے۔