
وادی نیلم کے سیاحتی مقام بابون جانے والی لینڈ کروزر گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ حادثہ نگدر جبڑی روڈ پر پیش آیا ۔ گاڑی پر آٹھ لوگ سوار تھے ریسکیو ذرائع کے مطابق تین افراد جاں بحق اورپانچ زخمی ہوگئے ۔
جاں بحق اورزخمی افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے ۔ حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔جاں بحق ہونے والوں میں صارم صدیقی ،ابراھیم اور عیشہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں حسین ، قاسم، مدیحہ ،یوسف صارم صدیقی ، یسری، شامل ہیں۔
یاد رہے اس سال وادی نیلم میں کئی حادثات رونما ہوئے جن میں درجنوں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ،۔ مرنے والوں میں زیادہ تر سیاح تھے ۔۔