
راولپنڈی ۔۔۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بائیس اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر ملتوی کیا، اعظم سواتی صبح 7 بجے میرے پاس آئے اور کہا اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا ہے۔ پیغام دیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درخواست کی کہ ملک کی خاطر جلسہ ملتوی کریں، اسٹیبلشمنٹ نے ضمانت دی تھی کہ 8 ستمبر جلسہ میں مکمل سہولت فراہم کریں گے۔ اسی پیغام پر پاکستان کی خاطر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا۔ پیغام دیا گیا تھا ایک جانب کرکٹ میچ دوسری جانب مذہبی جماعتوں کا اسلام اباد میں احتجاج ہے ملک میں انتشار پھیل سکتا ہے۔ گارنٹی دی گئی تھی کہ جلسے کے لیے این او سی دیا جائے گا اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جلسے کو روکنے کے لیے کنٹینرز لگائے گئے اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی اور پھر کہا گیا کہ سات بجے جلسہ ختم کریں ۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تو ملکی تاریخ کی بھرپور سٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے۔ قاضی فائز عیسی ملکی تاریخ کا ایک جانبدار ترین جج ہے۔ سپریم کورٹ ایک ہی ادارہ بچا ہے جس کی تباہی کی کوشش ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فراڈ الیکشن کو بچانا چاہتے ہیں انتخابی دھاندلیوں کے کھلنے سے ڈرے ہوئے ہیں۔۔ راولپنڈی کے کمشنر نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ملے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یحیی خان نے کرسی بچانے کے لیے ملک کو تڑوایا ہزاروں لوگوں کو قتل کروایا۔ حمود الرحمن کمیشن رپورٹ یہ بتاتی ہے میں یہ نہیں کہہ رہا۔ ایک سو ساٹھ شستیں جیتنے والی جماعت کے خلاف اپریشن کیا گیا تھا۔ آج بھی اپنی طاقت بچانے کے لیے وہی کیا جا رہا ہے۔ قانون پاس کر کے خود کو این ار او دیا گیا جمہوریت کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا ۔قانون پاس کر کے اربوں روپے کے کیسز معاف کروائے گئے ہیں۔ پاکستان قرضے لے کر نہیں بچے گا۔ نیب ترامیم کے ذریعے این ار او دے کر منی لانڈرنگ جائز قرار دے دی گئی ہے اب ان کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا۔ پاکستان میں قانون کی بالادستی کے بغیر سرمایہ کاری نہیں ا سکتی۔ وہ تمام ممالک خوشحال ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہے۔ سنگاپور لاہور سے ادھا ہے اور وہاں 140 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،، پاکستان میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں تمام اداروں کو ایک جماعت ختم کرنے پر لگا دیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو قرضوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اس وقت سرمایہ کاری کریں گے جب ملک میں قانون کی بالادستی ہوگی۔ پاکستان وہ ملک ہے جہاں ہر چیز میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔ بیرون ملک مقیم 17 ہزار پاکستانی فزیشنز کی اثاثوں کی مالیت 200 ارب ڈالر ہے
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر میں نے مقدمات سے ریلیف لینا ہوتا تو ملک سے بھاگ جاتا۔ مجھے یہی کہا گیا تھا کہ3 سال خاموش رہو مقدمات ختم ہو جائیں گے۔ نیب ترامیم بحالی اب قانون بن چکا ہے یہ قانونی معاملہ ہے،