
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ریچارج پاکستان کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے میزبان ادارے انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز کے کردار کو سراہتے کہا کہ امریکہ پاکستان کو 2030 تک 60 فیصد توانائی کی ضروریات ماحول دوست زرائع سے پوری کرنے کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے جبکہ امریکہ نے اسی حوالے سے گرین کلائمیٹ فنڈ کو 5 ارب ڈالر دئیے ہیں امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو اضافی پچاس لاکھ ڈالر دئیے ہیں جو پاکستانی عوام کے روشن مستقبل کے لیے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ 2022 کے سیلابوں سے پاکستان میں 80 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے اور معیشت کو 15 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا پاکستان میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پیش آنے والے نقصانات کو ہم نے مل جل کر حل کرنا ہے۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کو 2030 تک 60 فیصد توانائی کی ضروریات ماحول دوست زرائع سے پوری کرنے کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے امریکہ نے اس سلسلے میں گرین کلائمیٹ فنڈ کو 5 ارب ڈالر فراہم کئے ہیں پاکستان میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث ہونے والے نقصانات کی تلافی ہم نے مل کر کرنی ہے