
سابق کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی سال 2013 میں ہونے والی ملاقات شاید کچھ لوگوں کو یاد ہو اس حوالے سے عبدالرزاق اپنے انٹرویو میں اس کا تذکرہ کرکے قارئین کو بھی حیران کردیا۔
اس حوالے سے یو ٹیوبر نادر علی نے عبدالرزاق کا دلچسپ انٹرویو کیا اور ان کے ماضی سے متعلق بہت سی یادوں کو چھیڑا۔
اس موقع پر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ویڈیو منظر عام پر آنے کا دلچسپ واقعہ سنایا سال 2013 میں ان دونوں کی ایک ساتھ تصویر نے کھیل اور شوبز کے حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔
عبدالرزاق نے بتایا کہ دبئی میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران میری بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی، وہاں ان کی فیملی بھی موجود تھی، جہاں میری ان کے والد سے ملاقات ہوئی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
سابق آل راؤنڈر کہا کہ شوٹنگ کے دوران مجھے معلوم ہوا تھا کہ تمنا کے والد مسلمان تھے جبکہ والدہ ہندو تھیں، وہ اپنی والدہ کو فالو کرتی تھی۔