
مظفرآباد…. تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ فرخ ممتاز خان نے چوہدری انوار الحق کو فاشسٹ وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کا راستہ روکنے والے اور میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے والے حکمران عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور عمران خان سے منحرف اراکین ملکر عوامی شعور کو وکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی ائی میڈیا اور شہریوں کے آزادی اظہار پر پابندی لگانے والے اس کالے قانون کے خلاف اسمبلی اور عوامی فورمز پر بھرپور مخالفت کرے گی۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہار رائے پہ پابندی لگا کے چوہدری انوار الحق نے ریاستی میڈیا اور عوامی سوشل میڈیا کو دبانے کی مزموم ،گھناونی حرکت کی ہے اپ اپنے اس عمل سے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہو کہ یہ ریاست اپ کے بڑوں کی جاگیر ہے ۔کچھ ماہ قبل منشی صاحب اپ نے عوام کی طاقت دیکھی ہے مت بھولو یہ عوام اپ کو کرسی سے گھسیٹ کے پیچ چوراے میں مارے گی اپ کو باادب سمجھا رہے ہیں ۔جناب قاید تحریک جناب عمران خان صاحب اور پوری تحریک انصاف ازادی اظہار راے پہ پابندی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے صدر جماعت سردار قیوم نیازی صاحب نے بھی منشی انوارالحق کے اس گھٹیا اقدام کی شدید مخالفت کی ہے پاکستان کی طرح ازادکشمیر میں بھی تحریک انصاف کے ساتھ بھی انتہاہی ناروا روایہ اپناے ہوے ہیں ہماری رجسٹریشن کا جو معاملا ہے اس میں منشی انوارالحق اور اس کے چمچے سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوے ہیں انشااللہ پارٹی کی رجسٹریشن جلد ہو جاے گی ۔قیوم نیازی صاحب نے منشی انوارالحق اور اس کے ساتھی جو اج بھی اپنے اپ کو تحریک انصاف کا بتا رہے ہیں ان کو عمران خان صاحب کی ہدایت پہ پارٹی کی رکنیت سے فارغ کر دیا ہوا ہے منشی انوارالحق اپنی اوقات دیکھا رہا ہے اسلیے اسی کام کے لیے ہی تحریک انصاف پہ شب خون مار کے لایا گیا ہے ہم یہاں واضع کرنا چاہتے ہیں اب تمھارے اور تمھارے ہنڈلروں کے دن گنے جا چکے ہیں