
آلو خریدیں تو پیاز کی اوقات نہیں ،مرغی کا گوشت تو دور بس بنچرے میں ہی دیدار کر سکتےہیں ۔چھوٹا گوشت بھول جائیں بیف پر ہی گزارا کریں ۔ عوام کے لیے لگائے گئے سستے بازار بھی منہ چڑانے لگے۔یہ تو ہو گیا چکن مٹن ،برائلر اور دیسی مرغی ،سبزیاں بھی جیسے آسمان سے باتیں کر رہی ہوں ۔دیسی مرغی تو جیسے میوزیم کا کوئی آئٹم ہو ،قیمت پوچھ کر ہی ہوش اڑ جاتےہیں ۔ آلو 90 سے 95روپے،پیاز150 روپے، ادرک 560 روپے فی کلو جب کہ لہسن 660روپے، ٹماٹر70 سے 90 روپے فی کلو جب کہ بھنڈی 220 روپے فروخت ہو رہی ہے۔اسی طرح لوکی 150،بینگن170،کھیرا50 سے 60 روپے، دیسی لیموں620 جب کہ چائنہ لیموں400 روپے فی کلو تک جا پہنچے۔ پھول گوبھی بھی 170 روپے فی کلو مطلب اب بیوی کو بھی او گوبھی دیو پھلو نہیں کہہ سکتے ۔
اتواز بازار میں آئے شہری زیادہ تر ونڈو شاپنگ کرتے اور حکومت کی ناقص پالیسیوں پر نالاں نظر آئے ۔