
اگست میں پاکستانی 23 ہزار میٹرک ٹن سے زائد کی چائے پی گئے، جس کا درآمدی بل 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔۔ اگست میں چائے کی درآمدات میں سالانہ 7.13 فیصد اور جولائی کی نسبت 45 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔
سرکاری دستاویز کے مطابق اگست کے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا ۔۔ جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے 7.13 زائد ہے ۔۔ اگست میں 23 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چائے درآمد کی گئی ۔۔ گزشتہ سال اگست میں چائے کا درآمدی بل 5 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھا۔
ماہانہ سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کی نسبت اگست میں چائے کی درآمدات میں 45.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔ جولائی میں 15 ہزار 764 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی جس کا درآمدی بل تقریبا 4 کروڑ ڈالر تھا۔
اسی طرح رواں مالی سال پہلے دو ماہ میں 38 ہزار 847 ٹن چائے امپورٹ کی گئی جس کا درآمدی بل 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہا۔ رواں مالی سال بین الاقوامی مارکیٹس میں چائے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث درآمدی بل میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔۔ گزشتہ مالی سال اگست میں 23 ہزار 553 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی۔