ایک اور عاصم ۔۔۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک آئی ایس آئی کے نئے سربراہ

0

 پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔۔۔30 ستمبر کو ذمہ داری سنبھالیں گے

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کر چکے ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں، وہ  فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.