
اسلام آباد ۔۔۔اسلم کھوکھر
عالمی دینی تنظیم دعوت اسلامی کی دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں میلاد کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے اہم شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
میلاد کانفرنس سابق وزیراعظم اعظم شاہد خاقان عباسی ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، رجسٹرار، ڈینز ، لیکچرارز اور پروفیسرز اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کرکے کانفرنس کو چار چاند لگادیئے ۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران انٹرنیشنل اسلامک اسکالر مولانا حاجی محمد عمران عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
انہوں نے اساتذہ ، والدین، معاشرے اور ریاست کے اہم ذمہ داروں کےلئے سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں رہنما اصول بیان فرمائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں بھلائی کی ضمانت ہے ۔ ان اصولوں کی روشنی میں معاشرے کو برائیوں سے پاک کیا جاسکتا ہے ۔
کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن کے بعد سیرت مصطفٰی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ دین کے اصولوں پر چل کر ہی ہم آخرت کو سنوار سکتے ہیں ۔ مقررین نے کانفرنس کے انعقاد پر دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔