
کراچی ۔ قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 نے کراچی سے سکھر جانے والے 2 مسافروں کو کراچی ہی چھوڑ دیا
جمعیت علمائے اسلام کے انٹرپارٹی چیف الیکشن کمشنر مولانا عطاء الحق درویش اور ان کے معاون مفتی ناصرمحمود کراچی سے سکھر جارہے تھے۔ لیکن پرواز نے دونوں کو کراچی ہی چھوڑ دیا ۔ مولانا عطا الحق کہتے ہیں ہمیں پی آئی اے حکام نے کہا کہ جہاز میں مسافروں کی گنجائش کم تھی اوورلوڈ کے باعث اپ کو نہیں لیکر جاسکتے،ہم بروقت کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئے تھے کنفرم ٹکٹ کے باجود ہمیں جہاز میں بیٹھنے نہیں دیا گیا۔ پی آئی اے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔