
اسلام آباد ۔۔۔ قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو ایک اورنشست مل گئی ، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عادل بازئی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔
عادل بازئی کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادکی نشستوں کی تعداد 215 ہوگئی۔
لیکن دوسرفی طرف عادل خان بازئی نے ن لیگ میں شمولیت کی تردید کردی،
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حمایت سے رکن قومی اسمبلی بنا ہوں ۔ سنی اتحاد کونسل میں وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا ہے، ن لیگ میں شمولیت کی کوئی دستاویز جمع نہیں کرائی۔ میڈیا سے گزشتہ کئی ماہ سے میری شمولیت کے بارے میں غلط خبریں چل رہی ہے۔میں تحریک انصاف میں تھا، ہو اور رہونگا،