
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ وہ برطانیہ کی سیاسی جماعت لبرل ڈیموکریٹس میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں ۔
ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے مشہور ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میں نے باضابطہ انداز میں برطانیہ کی سیاست میں قدم رکھا ہے ،اور ماضی قریب میں ہونے والے الیکشن میں لبرل ڈیموکریٹس کے لیے ووٹنگ مہم بھی چلائی ہے ۔
حریم شاہ نے سیاسی جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ک ہمیں مشکور ہوں لبرل ڈیموکریٹس کی جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور اپنی پارٹی کا حصہ بنایا۔
انہوں نے یہ خواہش ظاہر کی کہ میں سیاسی جماعت کی توقعات پر پورا اتروں اور اس ملک میں رہتے ہوئے اپنا بہتر کردار ادا کروں گی
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی ایک بحث چھڑ چکی ہے ،کوئی برطانوی سیاست کے خاتمے کی بات کر رہا تو کوئی برطانوی سیاست دانوں کی ویڈیوز لیک ہونے کی بات کر رہا ہے ۔