
مظفرآباد… آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بشریٰ بی بی نے پانچ سالہ بچی سمیت دریا میں چھلانگ لگادی…
خاتون نے دومیل پل سے 5 سالہ بچی کے ہمراہ چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی. لواحقین کے پہلے مؤقف کے مطابق خاتون کے ساتھ روحانی مسئلہ تھا دوسرے مؤقف کے مطابق ذہنی توازن خراب تھا ،
عینی شاہدین کے مطابق بشریٰ بی بی 10 منٹ تک پل پر بیٹھی رہی اور پھر چھلانگ لگائی
چھلانگ لگانے والی خاتون کی شناخت بشری بی بی زوجہ آصف سامنا باندی کوکیاں سے ہوئی جو کہ پولیس ملازم کی زوجہ تھی